رسائی کے لنکس

نیو یارک سب وے سازش کیس: زازی کے والدبھی قصور وار ٹھہرائے گئے


محمد زازی
محمد زازی

محمد زازی، جو افغان نژاد امریکی شہری ہیں، اُنھیں جمعے کواُن کے خلاف ’انصاف میں رخنہ ڈالنے اور سازش ‘ کے دونوں الزامات پر قصور وار ٹھہرایا گیا۔ جیوری نے یہ فیصلہ اپنی کارروائی کے دوسرےہی روزجاری کیا

ایک امریکی جج نے نیو یارک سب وے نظام کو بم سے اُڑانے کی سازش کرنے والے دہشت گرد کے والد کوتفتیش کے دوران اپنے بیٹے کے بارے میں جھوٹا بیان دینےاور ثبوت چھپانے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

محمد زازی، جو افغان نژاد امریکی شہری ہیں، اُنھیں جمعے کواُن کے خلاف ’انصاف میں رخنہ ڈالنے اور سازش ‘ کے دونوں الزامات پر قصور وار ٹھہرایا گیا۔ جیوری نے یہ فیصلہ اپنی کارروائی کے دوسرےہی روزجاری کیا۔

نیو یارک اسٹیٹ کی ایک امریکی ضلعی عدالت کے وکلائے استغاثہ کے مطابق زازی نے ایف بی آئی کی تفتیش کے دوران غلط بیانی کرکےاور اپنے بیٹے کے زیرِ استعمال کیمیلز اوردیگر ثبوت کو ضائع کر کے، کیس کو نقصان پہنچایا۔ زازی خاندان کے بڑے نے اِن الزامات کی تردید کی ہے۔ اُن کو دسمبر میں سزا سنائی جائے گی۔

اُن کے بیٹے زازی نے فروری میں 2009ء کے سب وے کے منصوبے کے الزامات پر اقرارِ جرم کر لیا تھا۔ اُنھیں بھی ابھی سزا سنائے جانے کا انتظار ہے۔

XS
SM
MD
LG