رسائی کے لنکس

نیویارک دہشت گردانہ سازش : اِمام، اقبالِ جرم پر تیار


نیویارک
نیویارک

وہ سب وےریلوےنظام پربم کےحملے کی اُس سازش میں ملوث تھا جس کا تعلق مبینہ طور پر القاعدہ سےتھا

ایک عدالتی ذریعے کے مطابق، نیو یارک شہر کے سب وے یعنی زمین دوز ریلوے کے نظام پر بم کے حملے کی اُس سازش میں جس کا تعلق مبینہ طور پر القاعدہ سے تھا، ملوث امام مسجد، وفاقی حکام کے سامنے غلط بیانات دینے پر اقبال ِ جرم کرنے پر تیارہوگئے ہیں۔

متوقع طور پر امام احمد واعظ افضالی منگل کے روز نیو یارک شہر کی وفاقی عدالت کے سامنے اقرارِ جرم کرنے والے ہیں۔ اُن کے وکیل نے عدالت کی سماعت سے پہلے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

افضالی پر الزام ہے کہ اُس نے افغان نژاد نجیب اللہ زازی کو خبردار کیا تھا کہ عہدے دار اُس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پھر اُس نے یہ اطلاع فراہم کرنے کے بارے میں ایف بی آئی کے سامنے غلط بیانی سے کام لیا تھا۔

گذشتہ ہفتے زازی نے پچھلے سال ستمبر میں نیو یارک شہر کے سب وے نظام کو بم سےاُڑانے کے خود کش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام پر اقبالِ جرم کیا تھا۔

سازش کے تحت، اُس کے دو شریکِ جرم ساتھیوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیاروں کے استعمال کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔

نیویارک سٹی پولیس کے کمشنر، ری مونڈ کیلی کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سازش کے تمام اہم عناصر کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

زازی نےعدالت میں گواہی دیتے ہوئے اقرار کیا تھا کہ اُسے القاعدہ نے بھرتی کیا اور بم تیار کرنے کی تربیت دی تھی۔

اُس نے بتایا کہ اُس کی ‘شہادت کی کارروائی’ پچھلے سال 11ستمبر کے لگ بھگ ہونے والی تھی، جو کہ امریکہ پر القاعدہ کے دہشت گرد حملوں کی آٹھویں برسی تھی۔ اُس کا کہنا تھا کہ یہ قدم افغانستان میں امریکہ کی فوجی کارروائیوں پر احتجاج بلند کرنے کے لیے کیا جانا تھا۔

جون میں زازی کو سزا سنائی جائے گی۔ ممکنہ طور پر یہ سزا عمر قید پر مبنی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG