رسائی کے لنکس

مقتول امریکی سفارت کاروں کو صدر امابا کا خراج عقیدت


امریکی سفارت کاروں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر اوباما نے کہا ہے بن غازی کے سفارتی دفتر میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر براک اوباما نے اس ہفتے لیبیا کے شہر بن غازی میں واقع امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کے حملے میں امریکی سفیر سمیت چار سفارتی اہل کاروں کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ہفتے کے روز ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتے وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ امریکہ اپنے ملک اور عوام کی آزادیوں کے لیے گیلن ڈورٹی ، ٹائیرون وڈز، شان سمتھ اور سفیر کرس سٹیونز جسے افراد پر انحصار کرتا ہے۔

امریکی سفارت کاروں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر اوباما نے کہا ہے بن غازی کے سفارتی دفتر میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ملک امریکیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بن غازی میں اپنی جانیں قربان کرنے والے چارامریکیوں کی یادیں امریکہ کو مضبوط تر اور اپنے شہریوں کے لیے محفوط تر اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانےکے لیے راہنمائی فراہم کریں گی۔

دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں کانگریس مین ایلن ویسٹ نے اوباما انتظامیہ پرالزام لگایا کہ وہ جنوری سے مالیاتی کٹوتیوں کو نہ روک کر فوج کو کمزور بنارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG