رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا ٹرانسپوٹیشن بل کی منظوری پر زور


صدر براک اوباما نے ایوان نمائندگان پر زور دیاہے کہ وہ ٹرانسپورٹ سے متعلق بل منظور کریں جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ اس سے مزید امریکیوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

سینیٹ پہلے ہی سڑکوں اور پلوں کی مرمت اور تعمیراتی کاموں کی حمایت میں پہلے ہی ایک بل کی منظوری دے چکی ہے۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتے وار خطاب میں مسٹر اوباما نے یہ کہتے ہوئے اپنی توانائی سے متعلق اپنی پالیسی کا بھی دفاع کیا کہ اس وقت ملک میں تیل کی پیداوار گذشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ شفاف توانائی کی صنعتوں میں اضافے کی حمایت کریں مثال کے طورپر ہوا اور شمسی توانائی پیدا کرنے کی صنعتیں۔

جب کہ دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں سینیٹر مک کونیل ، جن کا تعلق کنٹکی سے ہے، صدر اوباما کے صحت عامہ کی دیکھ بھال کے اصلاحاتی پروگرام کی دوسری سالگرہ کے موقع کو، جو اگلے ہفتے ہوگی، تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بقول ان کے اس ’اوباما کیئر‘ منصوبے کے خاتمے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہیلتھ کیئر کی قانون سازی آئین کے خلاف اور بہت زیادہ مہنگی ہے۔

XS
SM
MD
LG