رسائی کے لنکس

تیل کے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں: صدر اوباما


تیل کے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں: صدر اوباما
تیل کے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تیل اور گیس کی کمپنیوں کو دیا جانے والا چارارب ڈالر کا زرتلافی ختم کردیا جائے اورتوانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی جائے۔

ہفتے کے روز، اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مقابلے اور گھریلو بجٹ پرمزید بوجھ کوروکنے کا ایک طریقہ شفاف اور دوبارہ قابل استعمال توانائی کے وسائل کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کی ان تجاویز سے اتفاق نہیں کرتے جن میں خسارہ کم کرنے کے لیے شفاف توانائی پر کی جانے والی سرمایہ کاری پر70 فی صد تک کٹوتیوں کے لیے کہاگیاہے۔

مسٹراوبامانے کہا کہ امریکہ کو مقامی تیل کی محفوظ اور ذمہ دارانہ پیداوار جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اٹارنی جنرل نےآئل مارکیٹ سے دھوکہ دہی اور غلط طریقہ کار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کردی ہے ۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ توانائی ، تعلیم اور ملازمتوں کے نئے مواقعوں کے حصول پر سرمایہ کاری کم کیے بغیر اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے۔

جب کہ ری پبلیکنز پارٹی کے ہفتے وار خطاب میں سینیٹر مائیک جوہنز نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں سے چھوٹے کاروباروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہناتھا کہ چھوٹے کاروبار ہی نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG