رسائی کے لنکس

رچرڈ راہول ورما بھارت کے لیے امریکی سفیر نامزد


صدر اوباما نے بھارت کے لیے سفیر کے طور پر رچرڈ راہول ورما کو نامزد کیا گیا ہے۔ رچرڈ راہول ورما بھارتی نژاد امریکی ہیں اور امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دینے کے علاوہ محکمہ ِخارجہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے بھارت میں سفیر کے طور پر رچرڈ راہول ورما کو نامزد کیا گیا ہے۔

رچرڈ راہول ورما بھارتی نژاد امریکی ہیں جو امریکی فضائیہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ رچرڈ راہول ورما امریکی محکمہ ِخارجہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔

مسٹر ورما اس وقت بوررڈ آف ہیومین رائٹس میں خدمات انجام دینے کے علاوہ کلنٹن فاؤنڈیشن اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹویٹ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پہلی مرتبہ بھارت میں کسی بھارتی نژاد امریکی کو سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کار رچرڈ راہول ورما کی بھارت کے سفیر کے طور پر نامزدگی کو اہم قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے وزیر ِاعظم نریندر مودی ستمبر کے آخر میں اپنے پہلے سرکاری دورہ ِامریکہ پر آنے والے ہیں، رچرڈ راہول ورما کی بطور سفیر نامزدگی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

XS
SM
MD
LG