رسائی کے لنکس

صدر اوباما پچاس برس کے ہوگئے


صدر اوباما پچاس برس کے ہوگئے
صدر اوباما پچاس برس کے ہوگئے

اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر صدر بہت خوش گوار موڈ میں تھے ۔ انہوں نے مہانوں سے کہا کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے وہ معمرافراد کے فلاحی پروگراموں پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔

صدر براک اوباما نے جمعرات کے روزوہائٹ ہاؤس میں اپنا 50 یوم پیدائش منایا۔

اس موقع پر ہونے والی ایک تقریب میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ کا لان باربی کیو کی خوشبو سے مہک رہاتھا۔ انتظامیہ کے سینیئر ارکان نے دوپہر کے وقت صدر کو ان کے جنم دن پر مبارک باد دی ۔ جس کے بعد صدر کے دوستوں اور خاندان کے افراد روزگارڈن میں ایک پارٹی کے لیے جمع ہوئے۔

صدر اوباما کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز بدھ کی نصف شب ان کے آبائی شہر شکاگو سے ہوا۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی ایک بڑی تقریب میں تقریباً 2400 افراد نے شرکت کی اور انہوں نے 2012ء میں ان کی دوسری مدت کے انتخابات کے لیے عطیات جمع کیے گئے۔

اس تقریب میں جاز کے معروف فن کار ہربی ہنکاک اور گلوکارہ جینیفر ہڈسن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سالگرہ کے موقع پر اگلے صدارتی انتخابات کے لیے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں صدر کے ساتھ ایک محدود پیمانے کے عشائیے کے لیے مہمانوں تقریباً 36 ہزار ڈالر کا مہنگاترین ٹکٹ خریداتھا۔

اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر صدر بہت خوش گوار موڈ میں تھے ۔ انہوں نے مہانوں سے کہا کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے وہ معمرافراد کے فلاحی پروگراموں پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔

امریکہ کے 44 صدور میں سے صدر اوباما پانچ کم عمر ترین سربراہوں میں شامل ہیں۔ جب کہ وہ صدر کی حیثیت میں اپنی 50 ویں سالگرہ منانے والے امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ۔ اس سے قبل بل کلنٹن نے 1996ء میں صدر کے عہدے پر اپنی 50 سالگرہ منائی تھی۔

صدر بننے کے بعد کے ڈھائی برسوں میں مسٹر اوباما کے بال تیزی سے سفید ہوئے ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ مشیل اب بھی انہیں ایک وجیہہ اور خوبرو شخص سمجھتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG