رسائی کے لنکس

صدر اوباما 49برس کےہوگئے


صدر براک اوباما اپنی اُنچاسویں سالگرہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ گزاریں گے، جِن میں سینیٹروں کے ساتھ ملاقات، مزدوروں کے ایک گروپ سے خطاب اور شکاگو میں اپنے آبائی گھر کا دورہ شامل ہے۔

بدھ کو صدر کی سالگرہ کی مناسبت سے کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی، لیکن خوشی کے موقعے پرشکاگو میں اپنے گھر پر ایک نجی عشائیے کا اہتمام ہوگا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کمیٹی امریکہ میں صدر کے حامیوں کو موقعہ دے رہی ہے کہ وہ اُن کی ویب سائٹ پرمسٹر اوباما کو سالگرہ کی مبارک باددے سکتے ہیں۔ سائٹ پر خاتونِ اول، مِشل اومابا کا ایک خط چھَپا ہے جِس میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر کو مبارک باد کی خواہشات بھیجنے کے لیے ایک کارڈ پر دستخط کریں۔

صدر اپنی سالگرہ مسز اوباما سے الگ گزاریں گے، جو ایک نجی دورے پر اسپین گئی ہوئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG