رسائی کے لنکس

logo-print

معیشت پر ٹیلی ویژن شو میں صدر اوباما کی شرکت


صدربراک اوباما معاشی ترقی کی رفتار میں اضافے سے متعلق پیر کے روز ہونے والے ایک ٹیلی ویژن مباحثے میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر اوباما پیر کی دوپہر واشنگٹن سے نشر کیے جانے والے سی این بی سی فنانشل نیوز کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ٹاؤن ہال طرز کے پروگرام میں ایک گھنٹے تک رہیں گے۔

صدر اوباما حالیہ عرصے میں اپنی تقاریر اور عوامی اجتماعات میں یہ کہہ چکے ہیں امریکی معیشت بحال ہورہی ہے ، لیکن یہ رفتار اتنی تیز نہیں ہے جس سے ملک میں جاری بے روزگاری کی شرح کم کرنے میں مدد مل سکے۔

ایک معاشی تنظیم اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولمپنٹ کی جانب سے امریکی معیشت کے بارے میں پیر کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی معیشت کی افزائش کی رفتار سست ہے تاہم اس کے دوبارہ کساد بازاری کی جانب پلٹ جانے کا امکان موجود نہیں ہے۔ ادارے کے سیکرٹری جنرل اینجل گوریا نے امریکہ کے مرکزی بینک کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ضرورت پڑے پر مزید معاشی امدادی پروگرام مہیا کیے جاسکتے ہیں۔

اس ہفتے منظر عام پر آنے والی متعدد رپورٹوں میں امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں خرابی کی خبر دی گئی ہے۔ امریکی معیشت کے اتار چڑھاؤ میں یہاں کی ہاؤسنگ مارکیٹ ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG