رسائی کے لنکس

آج امریکہ زیادہ مضبوط، محفوظ اور طاقتور ہے: اوباما


فائل
فائل

صدر نےامریکی فوج کی طرف سےالقاعدہ نیٹ ورک کو تباہ کرنے کےلیے ادا کیےجانے والےکردار کی تعریف کی اور اُن فوجیوں کے جذبے کو سراہا جو دنیا کومحفوظ بنانےکے لیے جان کی بازی دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں

امریکی صدربراک اوباما نےبدھ کےروز فضائیہ کےگریجوئیٹس سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک عشرے کے دوران وہ پہلے گریجوئیٹس ہیں جب اسامہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے، عراق کی جنگ بند ہوچکی ہےاور اس بات پر کسی طرح کے سوالات باقی نہیں رہےآیا افغاستان کی جنگ کب ختم ہوگی۔

اُنھوں نے یہ بات ریاست کولوراڈو میں کولوراڈواسپرنگز میں واقع امریکی فضائیہ کی اکیڈمی کی طرف سے ڈگری عطا کیے جانے کی تقریب سےمہمان خصوصی کے طور پر خطاب میں کہی۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ ایک دہائی قبل کے مقابلے میں آج امریکہ زیادہ مضبوط، محفوظ اور طاقتور ہے، جِس کےباعث تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والےزیادہ سے زیادہ ممالک امریکہ کے ساتھ اتحاد کے متمنی ہیں۔

اُنھوں نےامریکی فوج کی طرف سےالقاعدہ نیٹ ورک کو تباہ کرنے کےلیے ادا کیےجانےوالے کردار کی تعریف کی اور اُن فوجیوں کے جذبے کو سراہا جو دنیا کومحفوظ بنانےکے لیے جان کی بازی دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

اُنھوں نے 1000سے زائد گریجیوئیٹس سے کہا کہ اُن کےپیش رو فوجیوں نے تربیت اور اپنے اہل خانہ کو زیادہ وقت دینے کی روایت ڈالی ہے جس کےباعث اُنھیں زیادہ کامیابیاں حاصل ہوئیں، جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اُن کے الفاظ میں ایران اور شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام جاری رکھ کر دنیا کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر اوباما نے کہا کہ اپنی معیشت اوربہتری لانے کی استعداد کی طرح، امریکہ کی فوج دنیا بھر میں مضبوط ترین ہے، جس کے نتیجے میں، ملک کے احترام میں اضافہ ہوا ہےاور وہ جہاں کہیں بھی جاتے ہیں اِس بات کا بخوبی اظہار ہوتا ہے۔


صدر نے کہا کہ اکیسویں صدی امریکہ کے لیے بہترین صدی ثابت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG