رسائی کے لنکس

بحر اوقیانوس میں پہلی قومی آبی یادگار کا قیام


فائل
فائل

صدر نے ایک فرمان پر دستخط کیے جس کے تحت شمال مشرقی علاقے کو ’کینینز اینڈ سی ماؤنٹس میرین نیشنل مونومنٹ‘ کا محفوظ مقامات کا درجہ مل گیا ہے، جس کے بعد، اس علاقے میں ماہی گیری، معدنیات کی تلاش اور ڈرلنگ پر بندش عائد کر دی گئی ہے

امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کے دِن بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت نیو انگلینڈ کےامریکی شمال مشرقی علاقے میں تقریباً 12950 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی زیر زمین گھاٹیوں اور پہاڑیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

صدر نے ایک فرمان پر دستخط کیے جس کے تحت شمال مشرقی علاقے کو ’کینینز اینڈ سی ماؤنٹس میرین نیشنل مونومنٹ‘ کا محفوظ مقامات کا درجہ مل گیا ہے، جس کے بعد، اس علاقے میں ماہی گیری، معدنیات کی تلاش اور ڈرلنگ پر بندش عائد کر دی گئی ہے۔

تاہم، جھینگے اور ’ریڈ کریب‘ کی صنعتوں کو سات برس کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ سوچ قابلِ قبول نہیں کہ سمندر جہاں میں پیدا ہوا ایسا خطہ نہیں ہے جسے میں اپنے بچوں اور اُن کی پود کے لیے محفوظ نہیں بنا سکتا۔ یہ معاملہ ناقابلِ تصور ہوگا‘‘۔

اوباما نے کہا کہ ’’اگر ہم اُن سمندروں کو اپنی نسلوں کے لیے محفوظ چھوڑ جاتے ہیں، جیسا کہ یہ ہمیں ملے، تو پھر ہمیں جراٴت کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘‘۔

نئی آبی یادگار کے خطے میں پانی کا درجہٴ حرارت عالمی شرح کے مقابلے میں زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔

یہ اعلان ایسے میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو واشنگٹن میں سمندروں کے تحفظ سے متعلق تیسرا سالانہ اجلاس شروع ہوا۔ اس میں 20 سے زائد ملکوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں، جو اپنے طور پر محفوظ آبی علاقے قائم کرنے کا اعلان کریں گے۔

اوباما نے کہا کہ جب تین برس قبل اجلاس کا انعقاد ہوا، عالمی حکومتوں اور مخیر حضرات نے 50 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبہ جات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے 4 ارب ڈالر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اوباما کے بقول، ’’شاید یہ کافی نہیں۔ لیکن، یہ خاصی اچھی رقم ہے‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شرکا کو بتایا کہ یہ بات نہایت ضروری ہے کہ دنیا کے قدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدام کیا جائے۔ بقول اُن کے، ’’جب آپ ماحول کی حفاظت کرتے ہیں، تو بظاہر کوئی فاتحانہ کام انجام نہیں دیتے۔ یہ ایک جاری و ساری تگ و دو ہے۔ لیکن، ہم نے یہ سیکھا ہے کہ کوئی شکست حتمی نہیں ہوتی۔ خیال نہ کرکے، آپ ماحولیاتی نظام کو تباہ ہونے دیتے ہیں۔‘‘

اوباما نے اب تک 27 قومی آبی یادگاریں قائم کی ہیں یا پھر قومی یادگاروں کو وسیع کیا ہے۔ اس سے دو ہفتے قبل، اُنھوں نے جزہرہٴ ہوائی کے شمال مغربی علاقے کے قریب بحرالکاہل میں ایک آبی یادگار کو وسعت دینے کے احکامات دیے تھے۔

XS
SM
MD
LG