رسائی کے لنکس

اوباما دلائی لاما ملاقات: چین کا مطالبہ مسترد


وائٹ ہاؤس نے چین کی طرف سے کیے جانے والے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما اور تبت کے جلاوطن روحانی رہنما دلائی لاما کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا جائے۔

صدر کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ملاقات مجوزہ پروگرام کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔

بیجنگ میں جمعے کے روز چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین دلائی لاما کے امریکی دورے کا سخت مخالف ہے اور اس نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس ملاقات کو منسوخ کر دے۔

XS
SM
MD
LG