رسائی کے لنکس

بحٹ خسارے میں کمی اور نئی ملازمتیں اولیں ترجیج ہیں: صدربراک اوباما


بحٹ خسارے میں کمی اور نئی ملازمتیں اولیں ترجیج ہیں: صدربراک اوباما
بحٹ خسارے میں کمی اور نئی ملازمتیں اولیں ترجیج ہیں: صدربراک اوباما

امریکی صدر براک اوباما کا کہناہے کہ صدر کی حیثیت سے ان کے لیے ملکی خسارے میں کمی اور نئی ملازمتوں کا ماحول پیداکرنا بدستور اہمیت کے حامل ہیں۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتے وار ریڈیو اور انٹرنیٹ خطاب میں مسٹر اوباما نے کہاکہ خسارے میں کمی کےلیے کانگریس کی کٹوتیوں سے کسی پروگرام کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے ۔

صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ تعلیمی معاونت، میڈیکل ریسرچ اورر عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے پروگراموں کی قیمت پر امراء کو ٹیکس میں رعایت نہیں دی جاسکتی۔

صدر نے کہا کہ اخراجات کے معاملے میں حکومت کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ایک خاندان کی طرح کام کرنا ہے اور اور اتنی ہی رقم خرچ کرنی ہے جو اس کے پاس موجودہے۔

چار جولائی کی یوم آزادی کا ذکرکرتے ہوئے صد راوباما نے ڈیموکریٹس اورری پبلیکنز پر روز دیا کہ وہ اس جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے جس کی بنیاد پر امریکہ قائم کیا گیاتھا، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے مل کرکام کریں۔

جب کہ ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے ہفتہ وار خطاب میں سینیٹر ڈین کوٹس نے کہا کہ صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی معاشی پالیسی کام نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ ری پبلیکنز اس ماہ ایک متوازن بجٹ کے لیے ترمیم پر ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک کو یہ انتخاب کرنا ہے کہ آیا اسے ایک متوازن بجٹ کی سمت آگے بڑھنا ہے یا پھر تباہی کی طرف جانا ہے۔

XS
SM
MD
LG