رسائی کے لنکس

نوجوانوں کے لیے تربیتی کورسز شروع کیے جائیں گے: صدر اوباما


نوجوانوں کے لیے تربیتی کورسز شروع کیے جائیں گے: صدر اوباما
نوجوانوں کے لیے تربیتی کورسز شروع کیے جائیں گے: صدر اوباما

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ ملازمتوں سے متعلق تریبتی کورسز کے نئے منصوبے سے ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ مختلف اداروں کی ملازمتوں کے لیے درکار تربیت حاصل کرکے نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کالجوں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے تاکہ کالجوں میں زیر تعلیم لگ بھگ پانچ لاکھ طالب علموں کو ایسے کوسز پڑھائے جاسکیں جن کی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کو ضرورت ہوتی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں ریاست ورجینیا میں ایک عوامی اجتماع میں صدر اوباما نے کہاتھا کہ امریکہ مصنوعات تیارکرنے کے شعبے کی تعمیر نوسے اپنا مستقبل روشن بنا سکتا ہے۔

تاہم اپنے ہفتہ وار خطاب میں انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ معاشی بحالی کا عمل مزید وقت لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران میں داخل ہونے میں جس طرح امریکہ کو وقت لگا تھا اسی طرح اس سے باہر نکلنے کے لیے بھی وقت درکار ہوگا اور ہم پلک جھپکتے اس سے باہر نہیں آسکتے۔

پیر کے روز مسٹر اوباما نے مشرقی ریاست نارتھ کیرولائنا کا دروہ کیا تھا جہاں انہوں نے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ملاقاتیں کی تھیں۔ اس ریاست میں متوسط طبقے کو معاشی سست روی کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔

جب کہ دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے رکن ایڈم کنزنگر نے ، جن کا تعلق مسٹر اوباما کی آبائی ریاست الی نوائے سے ہے، پارٹی کے ہفتہ وار خطاب کے دوران الزام لگایا کہ صدر نے ملازمتوں سے متعلق اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

XS
SM
MD
LG