رسائی کے لنکس

صدراوباما کا تعلیم میں سرمایہ کاری پر زور


صدراوباما کا تعلیم میں سرمایہ کاری پر زور
صدراوباما کا تعلیم میں سرمایہ کاری پر زور

صدر براک اوباما نے امریکی ریاستوں پر تعلیم پر زیادہ سرمایہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ یہی وہ کنجی ہے جو عالمی سطح پر امریکہ کو مقابلے کے لیے تیار کرے گی۔

پیر کے روز وہائٹ ہاؤس میں صدر اوباما نے کہا کہ ملکی معیشت کی کارکردگی پر تعلیم سے زیادہ اور کوئی چیز اثرانداز نہیں ہوسکتی۔

صدر اوباما مختلف ریاستوں کے گورنروں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے واشنگٹن میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ جن ممالک کے پاس بہتر تعلیم یافتہ کارکن موجود ہیں وہ امریکہ کا زیادہ بہتر طورپر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں روزگار قائم رکھنے، یا نئے کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا معاملہ ہو، تو out-compete تعلیم ان سب کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ریاستوں کو بجٹ کی مشکلات کا سامناہے ، لیکن صدر کا کہناتھا کہ تعلیم اور اساتذہ کی بھرتی اور قوم کے بچوں کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے ۔

XS
SM
MD
LG