رسائی کے لنکس

اعلیٰ تعلیم کے اخراجات میں بچت کا منصوبہ


اعلیٰ تعلیم کے اخراجات میں بچت کا منصوبہ
اعلیٰ تعلیم کے اخراجات میں بچت کا منصوبہ

صدر براک اوباما نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد امریکہ میں اعلیٰ تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی آف مشی گن میں طالب علموں سےاپنے خطاب میں اپنے منصوبے کے خدوخال بیان کیے۔ ان کا یہ پروگرام پرائمری اور سینکڈری سطح کے تعلیمی منصوبوں کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

مسٹر اوباما نے کالج کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات میں اضافے پر تنقید کی جو گذشتہ 20 برسوں کے دوران دگنے سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اعلیٰ تعلیم قومی معیشت کی تعمیر میں ایک کلیدی کردار رکھتی ہے۔

انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ طالب علموں کی امداد اور ٹیکسوں میں رعایت سے متعلق ان کےمجوزہ منصوبے پر قانون سازی کریں۔

صدر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اپنے اخراجات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اخراجات پر کنٹرول کرنے والے تعلیمی اداروں کو زیادہ امداد فراہم کریں گے ۔

انہوں نے ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ پیلک یونیورسٹیوں اور کمیونیٹی کالجوں کوزیادہ فنڈز مہیا کریں ۔

اس منصوبے کے تحت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کی امداد میں کئی ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جن سے کالجوں میں داخلے کے خواہش مند طالب علموں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ مالی اعتبار سے کونسا ادارہ ان کے لیے بہتر ہے۔

XS
SM
MD
LG