رسائی کے لنکس

خاندان کے ہمراہ، صدراوباما مختصرچھٹی پر مین کےساحل پہنچ گئے


امریکی صدر براک اوباما، اپنےخاندان کے ہمراہ، ویک اینڈ گزارنے کے لیے گرمی کی لپیٹ میں آئے ہوئے واشنگٹن سے پرے امریکہ کےشمال مشرقی علاقے مین کے ساحل پہنچ گئے ہیں۔

جمعےکو بار ہاربر شہر آمد کے بعد، مسٹراوباما، اُن کی بیگم اور بیٹیاں سائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوئے، ایٹلانٹک میں کشتی کی سیر کی اور آئیس کریم کی دوکان پرگئے۔

اوباما فیملی نے ہفتے کے دِن ٹینس کھیلی، اور اپنے ہوٹل کے قریب بار ہاربر کلب میں تیراکی کی۔ مین کے ساحل کے قریب ، ‘اکاڈیا نیشنل پارک’ کی قابلِ دید تفریح گاہ میں ہائیکنگ بھی اُن کے پروگرام میں شامل ہے۔

اوباما خاندان اتوار کو واشنگٹن واپس پہنچے گا۔

XS
SM
MD
LG