رسائی کے لنکس

اوباما، ہیٹی کے صدرسےوائیٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے


وائیٹ ہاؤس
وائیٹ ہاؤس

امریکی صدر براک اوباما اگلے ہفتے ہیٹی کے صدر رینی پریوال سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

ملاقات میں جنوری میں آنے والے زلزلے کے بعد بحالی کے کام کا معاملہ زیرِ غورآئے گا، جِس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسٹر اوباما بدھ کے روز ہیٹی کے رہنما کی میز بانی کے فرائض انجام دیں گے۔

12جنوری کورکٹر سکیل پر سات کی شدت کے زلزلے کے باعث دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے، جس میں دارالحکومت پورٹ او پرنس تباہی کا شکار ہوا۔ اب بھی بے گھر لوگ شہر میں قائم عارضی خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں۔

سابق صدور جارج ڈبلیو بُش اور بل کلنٹن، ہیٹی کی تعمیرِ نو کے لیے فند جمع کرنے کے کام کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ایک مرحلے پر، ہیٹی کے امدادی کاموں میں 20000تک امریکی فوجی مدد دے رہے تھے۔ تب سے امریکہ نے فوجیوں کی تعداد کو کم کر دیا ہے

کیونکہ اب ہیٹی کی حکومت اور امدادی تنظیمیں کام میں زیادہ ملوث ہو گئی ہیں۔

اِس وقت، آنے والا برساتی موسم تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، جِس سے عارضی کیمپ طغیانی اور مٹی کے تودوٕں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ ہیٹی میں طوفانی بادو باراں کا موسم جون میں آتا ہے۔

XS
SM
MD
LG