رسائی کے لنکس

صحت کی اصلاحات انتظار نہیں کر سکتیں: اوباما


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ صحت عامہ میں اصلاح کے حتمی بل پر ری پبلکن پارٹی کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔ تاہم آج ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں جناب اوباما نے کہا کہ اگر ری پبلکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوتے تو وہ خود اس معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

صدر اوباما نے کہا کہ اگر دوسری جانب فریق اصلاح کی منظوری کے معاملے میں سنجیدہ ہیں تو وہ دونوں پارٹیوں کے ساتھ پیش رفت کرنے کے خواہش مند اور اس کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ یہ اصلاح ’انتظار نہیں کر سکتی۔‘

اقلیتی ری پبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ اس بل پر ازسرِ نو کام کرنے کی ضرورت ہے جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے وقت نہیں ہے۔

ہفتے کو ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹام کوبرن نے کہا کہ ڈیموکریٹ اس بل کو آگے بڑھانے کے لیے قواعد کا غلط استعمال اور بند کمروں میں کیے جانے والے معاہدوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG