رسائی کے لنکس

صدراوباما کی ایران سے رہائی پانے والی ہائیکر سے ملاقات


صدر براک اوباما نے حال ہی میں ایران سے رہائی پانے والی امریکی ہائیکر سارہ شوارڈ سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سارہ کے ان دو ساتھیوں کی مائیں بھی موجود تھی جو ابھی تک تہران کی تحویل میں ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما تقریباً ایک سال حراست میں رہنے والی سارہ شوارڈ کا وطن واپسی پر ذاتی طور پر استقبال کرنا چاہتے تھے۔ صدر نے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ ایک ”تلخ وشیریں“ موقع ہے کیونکہ دو امریکی ہائیکر شان بوئر اور جوش فتل ابھی تک ایران میں قید ہیں۔

ایرانی اہلکاروں نے ان تین امریکی ہائیکروں کو گذشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ عراقی سرحد سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

ایران نے شوارڈ کو گذشتہ ماہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا تھا۔ انھوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ وہ اور ان کے دوست خراب حالات کا شکار رہے ۔

XS
SM
MD
LG