رسائی کے لنکس

اوباما کا امیگریشن اصلاحات وضع کرنے پر زور


وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریب
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریب

’ہم پیش رفت کر رہے ہیں۔ لیکن، ہمیں یہ کام مکمل کرنا ہوگا۔ یہ مسئلہ نیا نہیں۔ سبھی بخوبی جانتے ہیں کہ کیا چیز درست ہونی ہے۔ سب کو علم ہے کہ اِسے کیسے ٹھیک کیا جائے‘

امریکی صدر براک اوباما نے امی گریشن اصلاحات کو اولیت دینے پر زور دیا ہے۔ اِس ضمن میں، مسٹر اوباما نے پیر کے روز قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اگلے ماہ پارلیمان میں ایک بِل پیش کریں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امیگریشن نظام کے خدو خال کو ہمیشہ کے لیے درست کیا جائے۔

اُن کے بقول،’ہم پیش رفت کر رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ کام مکمل کرنا ہوگا۔ یہ مسئلہ نیا نہیں۔ سبھی بخوبی جانتے ہیں کہ کیا چیز درست ہونی ہے۔ سب کو علم ہے کہ اِسے کیسے ٹھیک کیا جائے‘۔

صدر نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ہونےوالی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہی، جس میں 28 افراد سےنئے امریکی شہری کے طور پر حلف لیا گیا، جِن میں اِس وقت فوجی خدمات انجام دینے والے13اہل کار بھی شامل ہیں۔

جنوری میں ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹیوں سےتعلق رکھنے والے آٹھ ارکان کے ایک گروپ نے امی گریشن کی وسیع تر اصلاحات کی نشاندہی کی تھی۔ تاہم، اِس منصوبے کی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

تقریب میں صدر کے ہمراہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر جنت نیپولیٹانو کے علاوہ امریکی شہریت اور امی گریشن ادارے کے سربراہ، الیجاندرو میورکاس بھی موجود تھے۔

امریکہ میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد غیر قانونی پناہ گزیں موجود ہیں۔

اپنی دوسری میعاد صدارت کے دوران، مسٹر اوباما امی گریشن اصلاحات کے معاملے کو اولیت دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، وہ مربوط انداز اپنانے کی وکالت کرتے ہیں، جس میں سرحد پر سکیورٹی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود غیر قانونی افراد کے لیے شہریت کا راستہ ہموار کرنے کے لیے ضوابط ترتیب دینا شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG