رسائی کے لنکس

صدر اوباما کے دورہٴ انڈونیشیا میں تاخیر


صدر اوباما کے دورہٴ انڈونیشیا میں تاخیر
صدر اوباما کے دورہٴ انڈونیشیا میں تاخیر

وائٹ ہاؤس کے حکام نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما تین روز کی تاخیر کے بعد 21 مارچ کو انڈونیشیا اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے، اور 26 مارچ کو واشنگٹن لوٹیں گے۔

اس دورے کی تاخیر کا مقصد صحت کے نظام میں اصلاحات کی منظوری کے لیے آخری کوششیں کرنا ہے۔

صدر اوباما اس بل کو منظور کرانے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہے ہیں جو ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ نظامِ صحت کی اصلاحات منظور کرانے کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے اور صدر اوباما قانون سازوں کا اجلاس بلا کر اس سلسلے میں آخری کوشش کریں گے۔

ری پبلکن پارٹی اس بل کی شد و مد سے مخالفت کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG