رسائی کے لنکس

صدر اوبامانومبر میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے


براک اوباما نے اپنے پچین کا کچھ عرصہ انڈونیشیا میں گذاراتھا
براک اوباما نے اپنے پچین کا کچھ عرصہ انڈونیشیا میں گذاراتھا

صدربراک اوباما نے کہاہے کہ وہ اپنے وعدے کی تکمیل کے لیے نومبر میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل دور بار ان کا یہ دورہ ملتوی ہوچکاہے۔ صدر اوباما نے اپنے بچپن کا کچھ عرصہ اس ملک میں گذاراتھا۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ بھارت کے پہلےسے طے شدہ دورے کے بعد انڈونیشیا جائیں گے۔ اپنے اسی دورے میں وہ جنوبی کوریا میں ہونے والےگروپ 20 سربراہ کانفرنس اور جاپان میں ایشیا پیسفک اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مسٹر اوباما دنیا کے اس سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کا دورہ اس سال مارچ میں کرنے والے تھے، جس کے لیے بعدازاں جون کا مہینہ مقرر کیا گیاتھا۔ تاہم اس دورے کو دوسری بار بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ پہلی بار دورے کے التوا کی وجہ امریکہ میں صحت کے نظام کی دیکھ بھال سے متعلق قانون سازی کے مراحل تھے اور جون میں یہ دورہ خلیج میکسیکو میں ایک زیر آب تیل کا کنواں پھٹنے کی بنا پر ملتوی کرنا پڑا تھا۔

انڈونیشیا نے دوروں کے ملتوی کیے جانے کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ تاہم انڈونیشیا کے صدر سسیلو بام بانگ یودھویونو یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ جمعے کے روز صدر اوباما اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے راہنماؤں سے ملاقات کے لیے نیویارک نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان کی پہلے سے کچھ مصروفیات ہیں۔



XS
SM
MD
LG