رسائی کے لنکس

اوباما، چینی اورجاپانی رہنماؤں سےملاقات کریں گے


وائٹ ہاؤس نےاعلان کیا ہے کہ امریکی صدربراک اوباما اگلے ہفتےاقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےدوران چین اور جاپان کے رہنماؤں سےعلیحدہ سےملاقات کریں گے۔

ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مسٹر اوباما کی چینی وزیرِ اعظم وین جیاباؤ اور جاپانی وزیرِ اعظم ناؤٹو کان سے علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی۔

وہ ایسے وقت آرہے ہیں جب اِن دونوں ایشیائی قوموں کے درمیان اُس تناؤ میں اضافہ ہوا جِس کی وجہ مشرقی بحیرہٴ چین کے کچھ جزیروں پر اُن کے درمیان علاقائی تنازعہ ہے۔

تنازعے میں اضافہ اِس ماہ کے اوائل میں اِن جزیروں کے قریب چینی ماہی گیری کےایک جہاز اور جاپان کے دو کوسٹ گارڈز کی کشتیوں کے ٹکراجانے سے ہوا ۔ اِن جزیروں کو جاپان سِنکاکو اور چین ڈایوو کے نام سے منسوب کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG