رسائی کے لنکس

سینیٹرز ملازمتوں کے بل کی حمایت کریں: صدر اوباما


سینیٹرز ملازمتوں کے بل کی حمایت کریں: صدر اوباما
سینیٹرز ملازمتوں کے بل کی حمایت کریں: صدر اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے سینیٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمتوں سے متعلق ان کے پیش کردہ بل کے حق میں، جس پر ووٹنگ منگل کو متوقع ہے، اپنی حمایت کا اظہار کریں۔

ہفتے کےروز اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ ان کے 44 ارب 70 کروڑ کے امریکن جابز ایکٹ سے ہزاروں اساتذہ، پولیس اہل کار، اور تعمیراتی کارکن اپنے کاموں پر واپس جاسکیں گے، جب کہ کارکنوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر اوباما نے کہا کہ اگرری پبلیکنز کے پاس معیشت کو ترقی دینے کے لیے کوئی بہتر منصوبہ موجود ہے تو وہ اس پر توجہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونے سے طویل المدتی بنیادوں پر معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

صدر اوباما نے کہا کہ اس بل کے ذریعے امیروں سے کہا جائے گا کہ وہ ترقی کے اس عمل میں ٹیکسوں کی شکل میں اپنا جائز حصہ ادا کریں۔

دوسری جانب ری پبلیکز پارٹی کے ہفتے وار خطاب میں سینیٹر جان تھون نے صدر کے مجوزہ ملازمتوں کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے مشکلات میں مبتلا امریکیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

XS
SM
MD
LG