رسائی کے لنکس

اوباما، من موہن سنگھ بات چیت: پونا بم دھماکے کی تحقیقات میں ایف بی آئی کی مدد کی پیش کش


صدر اوباما، وزیر اعظم من موہن سنگھ (فائل فوٹو)
صدر اوباما، وزیر اعظم من موہن سنگھ (فائل فوٹو)

صدراوبامانے وزیرِ اعظم کو فون کرکےپونا بم دھماکے کی مذمت کی، اور اِس واقع میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اورمتاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا

امریکی صدر براک اوباما نے پونا کی جرمن بیکری میں بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے امریکہ کےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی مدد کی پیش کش کی ہے۔

اُنھوں نے یہ پیش کش جمعرات کے روز بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران کی۔

صدر اوباما نے وزیرِ اعظم کو فون کرکے پونا بم دھماکے کی مذمت کی، اور اِس واقع میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ۔ یہ اطلاع وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پونا کی جرمن بیکری میں ہونے والے دھماکے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 11تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ بیکری میں مغربی باشندے پابندی کے ساتھ آیا جایا کرتے تھے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم نے بھارت امریکہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

اِس سے قبل، امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند گروپوں سے لاحق خطرات کےمقابلے کے لیے، امریکہ، بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG