رسائی کے لنکس

میڈیکیئراصلاحات ، عمر رسیدہ لوگوں کے لیے باعث ِ اطمینان اقدام


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایک نئی رپورٹ سے پتا چلتا ہےکہ اِس سال کےآغازمیں نافذ کی گئی اصلاحات، حکومت کی طرف سےعمررسیدہ لوگوں کے لیےصحت کےانشورنس پروگرام میں کم از کم دس سال کے اضافےکا باعث بنی ہیں۔

اپنےہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ علاج کے بیمے کے ٹرسٹیز نے اپنی رپورٹ میں اِسے یک جنبش ِقلم صحت کے میدان میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا ہے۔

صدر نے کہا کہ اُن کی انتظامیہ نے بڑی عمر کے لوگوں کے استفادے کی خاطرنظام میں ‘ضیاع، فراڈ اور غلط روی ’ کے خلاف اقدام کرکے میڈیکیئر کے دورانئے میں وسعت پیدا کردی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں میڈیکیئر حاصل کرنے والے پریمیم کے طور پر 200ڈالر سالانہ کی اوسط رقم بچا پائیں گے جب کہ قیمتوں میں کمی کے باعث اُن کے پیسے کی مزید بچت ہوگی۔

مارچ میں، مسٹر اوباما نے بڑی سطح کی ہیلتھ کیئر اصلاحات پردستخط کیےجس کے باعث تین کروڑ سےزائد امریکیوں کو صحت کا انشورنس میسر آئے گا۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وارخطاب میں اِلی نوائے کے ایوانِ نمائندگان کے رُکن پیٹر روسکم نے مسٹر اوباما کے منصوبے پر نکتہ چینی کی جِس کی بنا پر جنوری میں امیر لوگوں کو ٹیکس میں دی گئی چھوٹ کو ختم کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG