رسائی کے لنکس

میموریل ڈے: سابق فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کاعزم


صدر اوبامانے کہا کہ سابق فوجیوں کےلیے ہیلتھ کیئرکی دستیابی، اعلیٰ تعلیم تک رسائی اوربہتر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں جِن کے سابق فوجی حقدار ہیں، جنھوں نے آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا سب کچھ قربان کیا

صدر براک اوباما نےتمام امریکیوں پرزوردیا ہے کہ میموریل ڈے کےموقع پرمسلح افواج کےسابقہ اورموجودہ اہل کاروں کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ اور صدر نےوردی میں ملبوس اُن سابق امریکی مرد و زن کوخراج عقیدت پیش کیا جنھوں نےملک کا دفاع کرتے ہوئےجانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سنیچر کے دِن اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ میموریل ڈے ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب ملک کےسابق فوجیوں اور اُن کےاہل خانہ کی دیکھ بھال کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

صدر نے کہا کہ اُن تک ہیلتھ کیئرکی دستیابی، اعلیٰ تعلیم تک رسائی اوربہتر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جِن کے سابق فوجی حقدار ہیں، جنھوں نے آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا سب کچھ قربان کیا۔

ادھر اپنےہفتہ وار خطاب میں کینساس کی وسط مغربی ریاست سےتعلق رکھنے والی ریپبلیکن پارٹی کی خاتون رکن کانگریس، لِن جینکنس نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت کے حصول کے لیےاپنی تمام کوششیں کی جانی چاہئیں، تاکہ سابق فوجیوں کی خوشحالی کویقینی بنایا جا سکے۔ کانگریس کی خاتون رکن نےمزید کہا کہ روزگار کے کمزور مواقع اورپیٹرول اور خوراک کے داموں میں اضافے کا باعث صدر اوباما کی پالیسیاں ہیں۔

اُنھوں نے بگڑی ہوئی معیشت کی ذمہ داری سینیٹ میں مسٹر اوباما کےساتھی ڈیموکریٹس پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ روزگار میں اضافے کے بارے میں قانون سازی پر اقدام کرنےمیں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG