رسائی کے لنکس

مرخیل کا دورہ امریکہ، 9 فروری کو اوباما سے ملیں گی


بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان ’اوول آفس‘ میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد دوپہر کے کھانے پر وہ اپنی گفتگو جاری رکھیں گے، جس دوران یوکرین، دہشت گردی اور داعش کے خلاف لڑائی، افغانستان اور ایران پر بات چیت متوقع ہے

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما آئندہ ہفتے پیر کے روز جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل کا خیرمقدم کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان ’اوول آفس‘ میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد دوپہر کے کھانے پر وہ اپنی گفتگو جاری رکھیں گے، جس دوران یوکرین، دہشت گردی اور داعش کے خلاف لڑائی، افغانستان اور ایران پر بات چیت متوقع ہے۔

وہ معاشی افزائش اور جی سیون سربراہ اجلاس کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے، جس کا جون میں جرمنی میں انعقاد ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مز مرخیل کے 9 فروری کے اِس دورے سے امریکہ اور جرمنی کے درمیان تعاون کی نشاندہی ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG