رسائی کے لنکس

مشرق ِ وسطیٰ: صدر اوباما کی امریکہ واپسی ۔۔۔


صدر اوباما مشرق ِ وسطیٰ کے اپنے چار روزہ سرکاری دورے کے آخری روز عمان کے ہوائی اڈے سے امریکہ واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔

صدر اوباما مشرق ِ وسطیٰ کے چار روزہ سرکاری دورے کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ صدر اوباما اپنے دور ِ صدارت کے بعد پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔

صدر اوباما اپنے چار روزہ سرکاری دورے کے آخری روز عمان کے ہوائی اڈے سے امریکہ واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔


ہفتے کے روز صدر اوباما اُردن کے قدیم، تاریخی اور افسانوی شہر پیٹرا بھی گئے۔ پیٹرا کا شمار اردن کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں کیا جاتا ہے جسے دیکھنے ہر برس تقریبا پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔

جمعے کے روز صدر اوباما نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث پناہ گزینوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ ِ خیال کیا گیا۔ جمعے کے ہی روز صدر اوباما نے اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی علیحدگی میں ملاقاتیں کیں۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری ہفتے کے روز مشرق ِ وسطیٰ کے ان دو اہم رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقاتیں صدر اوباما کی ملاقاتوں کا تسلسل بتائی جا رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG