رسائی کے لنکس

نیٹو ممالک میزائل دفاعی نظام پر متفق: اوباما


نیٹو ممالک میزائل دفاعی نظام پر متفق: اوباما
نیٹو ممالک میزائل دفاعی نظام پر متفق: اوباما

یٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے لزبن آمد کے بعد پرتگالی ہم منصب انیبال کواکو سلوا کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے امید ظاہر کی کہ نیٹو سربراہی اجلاس امریکہ اور یورپی یونین کےدرمیان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کے سربراہان پہلی مرتبہ رکن ممالک میں میزائل دفاعی نظام پر متفق ہوئے ہیں۔

نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے لزبن آمد کے بعد پرتگالی ہم منصب انیبال کواکو سلوا کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے امید ظاہر کی کہ نیٹو سربراہی اجلاس امریکہ اور یورپی یونین کےدرمیان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہوگا کہ تمام رہنما آئیندہ سال سے افغانستان میں بتدریج کنٹرول مقامی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کے لئے متفق ہوں۔

ہفتے کو دوسرے روز کے اجلاس میں روس کے صدرڈمٹری میڈوڈیواور افغانستان کے صدر حامد کرزئی بھی شرکت کررہے ہیں۔

نیٹو رہنماؤں نے روس کے ساتھ جوہری اسلحے کی تخفیف کے معاہدے کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG