رسائی کے لنکس

تجارتی معاہدوں سے امریکی کاروبار کو فروغ ملتا ہے: اوباما


فائل
فائل

امریکی صدر نے کہا ہے کہ نئے تجارتی معاہدوں کی مدد سے امریکی کاروبار کو مزید کامیاب بنانے اور اکیسویں صدی کی معیشت میں مسابقت کے پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے

امریکی عوام کے لیے تجارتی سمجھوتوں کی افادیت پر زور دیتے ہوئے، صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اِن کی مدد سے امریکی کاروباروں کو کامیاب بنانے اور اکیسویں صدی کی معیشت میں مسابقت کے پہلو کو تقویت ملتی ہے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ ماضی کے تجارتی معاہدے کو دیکھا جائے تو یہ امریکی کارکنوں کے لیے ہموار سطح فراہم کرنے کے عہد اور امریکہ میں محنت کشوں اور ماحولیات سے متعلق ضابطوں کے اعلیٰ معیار پر ہمیشہ پورے نہیں اترے۔

لیکن، اُن کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا بند کیا جائے اور خاموش بیٹھا جائے، جب کہ دیگر ممالک اس کی معیشت کے بارے میں فیصلے صادر کریں،

صدر نے کہا کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ اِن مواقع سے فائدہ اٹھائے، جن کی بدولت، بقول اُن کے، آئندہ عشروں تک نئے روزگار کے قابل قدر مواقع پیدا ہوں گے۔

مسٹر اوباما نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ تجارت کے فروغ کا ادارہ تشکیل دینے کے ضمن میں قانون سازی کی جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ ایوان کے دونوں جانب سے ملنے والی حمایت کی مدد سے امریکی کارکنان کو تحفظ میسر آئے گا اور ایشیا اور یورپ کے ساتھ آزادانہ اور منصفانہ نوعیت کے نئے تجارتی معاہدے کرنے سے امریکی کاروبار کو فائدہ ہوگا۔

XS
SM
MD
LG