رسائی کے لنکس

اوباما نے نوبیل انعام کے 14 لاکھ ڈالر فلاحی اداروں کو عطیہ کردیے


امن کے نوبل پرائز کے میڈل کاعکس
امن کے نوبل پرائز کے میڈل کاعکس

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اپنے امن کے نوبیل انعام میں سے 14 لاکھ ڈالر 10 فلاحی اداروں کو عطیہ کردینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر اوباما نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اُنہیں اِن اداروں کے اُس کام میں مدد کرنے پر فخر ہے ، جسے اُنہوں نے امریکہ اور بیرونی ملکوں میں طلبا ، سابق فوجیوں اور بے شمار دوسرے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا ایک غیر معمولی کام کہا ہے۔

مسٹر اوباما، فِشر ہاؤس کو دو لاکھ 50ہزار ڈالر دے رہے ہیں۔یہ ایک غیر تجارتی تنظیم ہے، جو زیرِ علاج سابق فوجیوں کے خاندانوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دو لاکھ ڈالر، زلزلے سے تباہ حال ہیٹی میں طویل المعیاد امدادی کوششوں کے لیے کلنٹن بُش ہیٹی فنڈ میں جائیں گے ۔ اور باقی رقم دوسرے اداروں میں تقسیم ہوگی ، جن میں تعلیمی فاؤنڈیشنز، سکالر شِپ فنڈز اور افریقہ اور ایشیا میں علاقائى ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والی تنظیمیں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG