رسائی کے لنکس

logo-print

صدر اوباما کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ساتھ افغانستان پر بات چیت


صدر اوباما کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ساتھ افغانستان پر بات چیت

وہائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ افغانستان اور پاکستان کے سلسلے میں مفصل بات چیت کی ہے۔

وہائیٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز گھنٹے بھر کی میٹنگ میں مسٹر اوباما کو افغانستان میں امریکی سفیر کارل آئکن بیری نے ملک کے انتظام کے سلسلے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

مسٹر گبز نے کہا کہ افغانستان میں چوٹی کے امریکی کمانڈر، جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے قندھار میں کارروائی کے سلسلے میں تازہ ترین صورت حال سے صدر کو آگاہ کیا، جہاں نیٹو نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا ہے۔

جنرل نے مسٹر اوباما اور دوسرے عہدیداروں کو بتایا کہ افغانستان میں کام سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن ترقی مسلسل ہورہی ہے اور توقع ہے کہ تمام سال ہوتی رہے گی۔

XS
SM
MD
LG