رسائی کے لنکس

جوہری اسلحے میں تخفیف کا معاہدہ: اوباما پراگ جائیں گے


امریکی صدر براک اوباما روس کے ساتھ تخفیفِ اسلحہ کے نئے سمجھوتے پر دستخط کے لیے بدھ کے روز جمہوریہ چیک روانہ ہو رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد امریکہ اور روس دونوں ملکوں کا جوہری اسلحے کے ذخائر پر انحصار کم کرنا ہے۔

صدر اوباما اور کے روسی ہم منصب دمتری میدویدیف جمعرات کو پراگ میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔ معاہدے کے بعد دونوں مک اپنے جوہری اسلحے کے ذخائر میں کمی لائیں گے۔

تاہم روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں امریکہ کے میزائل کے دفاعی نظام سے روسی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تو روس معاہدے سے دست بردار ہو جائے گا۔

منگل کے روز اوباما نے نئی امریکی جوہری حکمتِ عملی کو ’اہم پیش قدمی‘ قرار دیا تھا۔ صدر نے کہا تھا کہ جوہری اسلحے کا پھیلاؤ اور جوہری دہشت گردی کو روکنا پہلی بار امریکی جوہری ایجنڈے پر سرفہرست آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG