رسائی کے لنکس

قرآن نذر آتش کرنے کے منصوبے سے باز رہنے کی تلقین


صدر براک اوباما نے متنبہ کیا ہے کہ ریاست فلوریڈا کے ایک پادری کا نائن الیون کے موقع پر قرآن کو نذر آتش کرنے کا منصوبہ پاکستان اور افغانستان میں پرتشدد واقعات کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل ABCکودیے گئے اپنے انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے سے القاعدہ کو مزید ایسے لوگوں کو بھرتی کرنے کا موقع ملے گا جو امریکی اور یورپی شہروں میں خود کش دھماکوں کے لیے تیار ہوں گے۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ قرآن نذر آتش کرنے کے منصوبہ ساز پادری ٹیری جونز ان لوگوں کے مطالبات پر کان دھریں گے جو انھیں اس فعل سے باز رہنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ امریکی اقدار کے بھی منافی ہے۔

بقول امریکی صدر کے امریکہ کے وجود کی بنیاد آزادی اور مذہبی رواداری پر مبنی ہے۔”مجھے امید ہے کہ وہ توجہ حاصل کرنے کی اس شعبدہ بازی سے باز رہیں گے کیونکہ اس سے امریکی فوج کے مردوخواتین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں“۔

XS
SM
MD
LG