رسائی کے لنکس

روس کے ساتھ ہتھیاروں کی تخفیف کا ایک اور معاہدہ ممکن ہے: صدر اوباما


صدر براک اوباما نے کہاہے کہ روس کے تخفیف اسلحہ پر ایک اور معاہدے کا امکان موجود ہے۔

سیؤل میں پیر کے روز جوہری کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر روس کے صدر دیمتری میدویدیف سے ملاقات کے بعد ، مسٹر اوباما نے کہاکہ دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے اپنے ذخائر کم کرنے کی سمت پیش رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ہتھیاروں کی تخفیف کے ایک اور مرحلے کے سلسلے میں بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسٹر اوباما نے روس کے ساتھ اپنے معاہدے نیوسٹارٹ کے متعلق ، جس کی توثیق 2010ء میں ہوئی تھی، کہا کہ وہ گذشتہ 20 برسوں کے دوران کیا جانے والے سب سے جامع معاہدہ تھا۔

امریکہ اور روس کے درمیان کئی بڑے معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں ، جن میں شام اور یورپ میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کا مسئلہ شام ہے۔

اختلافات کے باوجود، صدر دیمتری میدویدیف نے پیر کے روز کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان اس وقت گذشتہ دس سال کے عرصے میں سب سے بہتر تعلقات قائم ہیں۔

XS
SM
MD
LG