رسائی کے لنکس

اوباما، عبداللہ ملاقات:فلسطینی ریاست کے لیے کوشیشیں جاری رکھنے پر اتفاق


صدر براک اوباما اور سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو جراٴتمندانہ طریقے سےپیش کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اِس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ بشمول فلسطینی ریاست کے امن کی کوششوں کو لازمی طور پر آگے بڑھنا چاہیئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ترسای ملاقات تھی۔

صدر نے کہا کہ دونوں سربراہان نے افغانستان اور پاکستان کی صورتِ حال اور ایران کے جوہری پروگرام پربھی بات کی۔

سعودی عرب ایک سنی ملک ہے جس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر ہیں، اور وہ شیعہ ایران کے جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کی تشویش کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن سعودی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی پابندیاں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے مبینہ حصول کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

XS
SM
MD
LG