رسائی کے لنکس

افغانستان: بم حملہ روکنے پر امریکی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز کا اعلان


32 سالہ سابق کیپٹن کو خود بھی ان دھماکوں کی وجہ سے ٹانگ پر کئی زخم آئے اور جولائی میں اُنھیں طبی وجوہات کی بنیاد پر ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے افغانستان میں خودکش بم حملوں کو روکنے والے فوج کے ایک سابق کیپٹن کو ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما 12 نومبر کو کیپٹن فلوہاں اے گلبیج کو ’’میڈل آف آنر‘‘ دیں گے۔

کیپٹن گلبیج نے اگست 2012ء میں افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے اسد آباد میں خودکش بمباروں کی نشاندہی کی اور اپنے ساتھ گشت کرنے والے کئی فوجیوں کی جانیں بچائیں۔

گلبیج کی کوشش سے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہونے والے ان بم دھماکوں کے باوجود چار امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

32 سالہ سابق کیپٹن کو خود بھی ان دھماکوں کی وجہ سے ٹانگ پر کئی زخم آئے اور جولائی میں اُنھیں طبی وجوہات کی بنیاد پر ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

فرانسیسی نژاد گلبیج جنہیں 2001ء میں امریکی شہریت ملی، وہ باحیات 10ویں امریکی فوجی ہیں جنہیں افغانستان اور عراق میں اُن کی خدمات پر یہ اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

سات امریکی فوجیوں کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG