رسائی کے لنکس

ٹرمپ کے بیانات عالمی امور کی سوجھ بوجھ سے عاری ہیں: اوباما


صدر بننے سے قبل، اوباما آئین و دستور کا مضمون پڑھایا کرتے تھے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ ملک جن کی سیاست میں ''تماشہ گری'' عام ہے، وہ بھی امریکی انتخابات میں ''سنجیدگی اور صاف گوئی'' کا عنصر پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے پتا چلتا ہے کہ وہ عالمی سیاست کی بنیادی سوجھ بوجھ سے نابلد ہیں۔

امریکی سربراہ جمعے کے روز ایک اخبار نویس کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُن سے جاپان اور جنوبی کوریا کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے دفاع کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا کو جوہری ہتھیار تشکیل دینے چاہئیں۔

اوباما کے بقول ''جس شخص نے ایسے بیانات دیے ہیں اُنھیں امور خارجہ یا جوہری پالیسی یا کوریائی جزیرے یا عام عالمی امور کے بارے میں پتا نہیں ہے''۔

منقسم ریپبلیکن

ٹرمپ، جو ٹیلی ویژن ریلٹی شو کے ایک سابق ستارے ہیں، اپنی صدارتی مہم کے دوران ریپبلیکن پارٹی میں دھڑے بندی کا سبب بنتے جا رہے ہیں، جس کے باعث پارٹی کے کچھ ارکان ٹرمپ سے دوری اختیار کر رہے ہیں، جب کہ وہ کبھی کبھار اپنے بیان کی وضاحت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

صدر بننے سے قبل، اوباما آئین و دستور کا مضمون پڑھایا کرتے تھے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ ملک جن کی سیاست میں ''تماشہ گری'' عام ہے، وہ بھی امریکی انتخابات میں ''سنجیدگی اور صاف گوئی'' کا عنصر پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG