رسائی کے لنکس

میں اِس گھڑی کو وائٹ ہاؤس لانا چاہتا ہوں: صدر اوباما


فائل
فائل

صدر اوباما نے 14 سالہ طالب علم احمد کے لیے لکھے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’احمد، میں اس بہترین گھڑی کو وائٹ ہاؤس لانا چاہتا ہوں۔‘

گھریلو ساختہ ڈیجیٹل گھڑی بنانے پر ٹیکساس کے اسکول سے معطل اور گرفتار کیے جانے والے نویں جماعت کے طالب علم کو صدر اباما نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔

صدر اوباما نے 14 سالہ طالب علم احمد کے لیے لکھے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’احمد، میں اس بہترین گھڑی کو وائٹ ہاؤس لانا چاہتا ہوں۔‘

اپنے پیغام میں، صدر نے مزید کہا کہ ’ہمیں چاہیے کہ آب جیسے بچے، جو سائنس کو پسند کرتے ہیں، اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے، کیونکہ یہی امریکہ کو عظیم بنائے گا‘۔

ایرونگ میں ٹیکساس پولیس نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ محمد کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کر رہے۔

ایرونگ اسکول کی ضعلی انتظامیہ نے ڈیجیٹل گھڑی اپنے ساتھ لانے پر، طالب علم کو تین دن کے لیے معطل کردیا تھا۔ اسکول ٹیچر نے اس سے پوچھا تھا کہ کیا یہ بم ہے؟ جس پر بچے نے واضح کیا تھا کہ نہیں یہ گھڑی ہے۔

بعد میں اس طالب علم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا اور وہاں اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔

قبل ازیں، ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں میزبان نفیسہ ہودبھوئی سے بات چیت کرتے ہوئے، ’کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز‘ کی نائب صدر، ثروت حسین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا۔

XS
SM
MD
LG