رسائی کے لنکس

اوباما کا تارکینِ وطن سے متعلق قانون سازی کو اوّلیت دینے پر زور


Obama
Obama

مسٹر اوباما نے کہا کہ تارکینِ وطن سے متعلق موجودہ نظام میں کئی ’خامیاں‘ ہیں، جنھیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ تعطل کے شکار اِمی گریشن کےمجوزہ اصلاحاتی بِل کو سال ِ رواں ختم ہونے سے پہلے منظور کیا جائے۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ تارکینِ وطن سے متعلق موجودہ نظام میں کئی ’خامیاں‘ ہیں، جنھیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اُن کے بقول، سیاسی پسند ناپسند سے بالاتر، سب لوگ اس معاملے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم یں برسوں سے اِس کی اہمیت کا ادراک ہے۔ کیا یہ سمجھداری نہیں کہ دنیا بھر کے روشن دماغ لوگ اعلیٰ تعلیم کے لیے یہاں آئیں، اور کیا اُنھیں یہاں اپنا کاروبار شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ ہم اُنھیں اپنے ملکوں کی طرف واپس روانہ کردیتے ہیں، جہاں وہ اپنے کاروبار قائم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں، اور اپنی نئی مصنوعات کی ایجادات کہیں اور کرتے ہیں۔

صدر اوباما نے غیر وابستہ معیشت دانوں کے حوالے سے بتایا کہ سینیٹ نے پہلے ہی اِمی گریشن اصلاحات کا بِل منظور کر لیا ہے، جسے ایوان کے دونوں اطراف کی حمایت حاصل ہے؛ اور یہ کہ اگلی دو دہائیوں کے دوران امریکی معیشت میں 1.4ٹرلین ڈالرکا اضافہ ہوگا، جو کیے گئے اقدام کی غیر موجودگی میں ممکن نہ ہوتی۔

وائٹ ہاؤس سینیٹ کے منظور کردہ بِل کا حامی ہے، جس میں بارڈر سکیورٹی کے لیے اربوں ڈالر رکھے گئے ہیں اور امریکہ میں تیرہ سال سے موجود غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے شہریت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

مسٹر اوباما کے خطاب کے بعد، ایوان نمائندگان کے اسپیکر، جان بینر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بینر قانون سازی کے ’پلندے‘ کو، جسے کوئی نہیں سمجھتا، کے خلاف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایوان نمائندگان کو توقع ہے کہ مسٹر اوباما اُن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جس کے لیے وہ کوشاں ہیں، جب کہ، اُن کے بقول، یہ انداز جان بوجھ کر اپنایا گیا ہے۔
ری پبلیکن اکثریت والے ایوان کے زیادہ تر ری پبلیکنز مسٹر اوباما کے جامع امی گریشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG