رسائی کے لنکس

باربرداری اور تعلیمی قرضہ جات کےمعاملوں پر فوری قانون سازی کی جائے


مسٹر اوباما نے کہا ہےکہ اگر کانگریس اگلے ہفتے تک اقدام نہیں کرتی تو ہزاروں کارکن بے روزگار ہوجائیں گے اور لاکھوں طلبا کو قرضے کی اضافی ادائگیاں کرنی پڑیں گی

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ نقل و حمل سے متعلق مجوزہ بل پر قانون سازی کے لیےکسی سمجھوتے پر پہنچا جائے، اور تعلیمی قرضہ جات پر سود کی شرح کی ادائگیوں کو دوگنا ہوجانے سے روکا جائے۔

اپنے ہفتہ وار ریڈیو اور انٹرنیٹ خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اگر کانگریس اگلے ہفتے تک اقدام نہیں کرتی تو ہزاروں کارکن بے روزگار ہوجائیں گے اور لاکھوں طلبا کو قرضے کی اضافی ادائگیاں کرنی پڑیں گی۔

وفاقی کالجوں کے قرضہ جات پر پہلی جولائی سےسود کی شرح کودوگنا ہونے سے روکنےکی غرض سے کانگریس کے مذاکرات کارایک سمجھوتا طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی قانون سازوں کی طرف سےبار برداری سے متعلق فنڈ کے اجرا کے ایک الگ سمجھوتے پر کام جاری ہے۔


ری پبلیکن کے ہفتہ وار خطاب میں لوزیانہ سے تعلق رکھنے والے رکن ِکانگریس بِل کیسڈی نے کہا کہ کانگریس کو اوباما انتظامیہ کے ہیلتھ کیئر قانون کو منسوخ کردینا چاہیئے، اگر تب تک عدالت ِعظمیٰ نے اِسے معطل کرنے کے احکامات صادر نہیں کیے۔

مسٹر کیسڈی نے، جو ایک ڈاکٹر ہیں، کہا کہ عمل درآمد کیے گئے اقدامات صحت عامہ پر اُٹھنے والے اخراجات میں اضافے کا موجب بنتے ہیں، اور چھوٹے کاروباروں کے لیے کارکنوں کو اجرت پر لگانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

اِس قانون کی آئینی حیثیت کے بارے اعلیٰ عدالت کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG