رسائی کے لنکس

تیل کی مانگ میں اضافے کی توقع


تیل کی مانگ میں اضافے کی توقع
تیل کی مانگ میں اضافے کی توقع

توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہاہے کہ آئندہ مہینوں میں تیل کی طلب میں اضافہ متوقع ہے جس کے بعد وہ اپنے ذخائر سے اضافی تیل مارکیٹ میں لاسکتا ہے۔

آئی ای اے نامی تنظیم ، ایندھن استعمال کرنے والے دنیا کے چند اہم ممالک کی نمائندگی کرتی ہے ، جسے پچھلے ماہ اپنے ہنگامی ذخیرے میں سے 6 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر تنقید کا سامناہے۔

آئی ای اے کے انڈسٹری اور مارکیٹ ڈویژن کے سربراہ ڈیوڈ فائفے نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ تیل کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ آئی ای اے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طورپر مزید تیل مارکیٹ میں لانے پر غور کرسکتی ہے۔

آئی ای اے کا جائزہ ، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی منگل کی جاری کردہ رپورٹ سے متضاد ہے۔ جس میں اوپیک نے خبردار کیاتھا کہ معاشی کمزوریوں کے باعث آئندہ مہینوں میں تیل کی مانگ گھٹ سکتی ہے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران نیویار ک کی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 26 فی صد تک اضافہ ہوچکاہے۔

XS
SM
MD
LG