رسائی کے لنکس

خلیج میکسیکو میں بہنے والا تیل فلوریڈا کی طرف بڑھ رہاہے


خلیج میکسیکو میں بہنے والا تیل فلوریڈا کی طرف بڑھ رہاہے
خلیج میکسیکو میں بہنے والا تیل فلوریڈا کی طرف بڑھ رہاہے

یورپی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ خلیج میکسیکو میں بہنے والا تیل، پانی کے ایک ایسے دھارے میں شامل ہوگیا ہے جو امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہاہے۔

سائنس دان برٹرینڈ چیپران نے بدھ کے روز کہا کہ بہنے والا یہ تیل چھ روز کے اندر فلوریڈا تک پہنچ سکتا ہے۔

تیل کے بہاؤ کی صورت حال کی فضا سے نگرانی کرنے والے ادارے کے ریڈار سٹیلائٹ سے پتا چلا ہے کہ تیل کا یہ بہاؤ پہلی مرتبہ منگل کے روز پانی کے اس دھارے میں شامل ہوا۔

سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ پانی کا یہ موجودہ دھارا تیل گلف سٹریم تک دھکیل سکتا ہے جس کے نتیجے میں تیل امریکہ کے مشرقی ساحل تک پہنچنے کا خطرہ موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG