رسائی کے لنکس

میں عظیم ترین ہوں: یوسین بولٹ


یوسین بولٹ اپنے طلائی تمغے کو چومتے ہوئے
یوسین بولٹ اپنے طلائی تمغے کو چومتے ہوئے

جمیکن اتھیلیٹ بولٹ لگاتار دو اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں سونے کے تمغے حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے مرد اتھیلیٹ بن گئے ہیں۔

جمیکا کے یوسین بولٹ نے المپکس 2012ء میں مردوں کی 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا اور یوں وہ لگاتار دو اولمپکس میں 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں سونے کے تمغے حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے مرد ایتھیلٹ بن گئے ہیں۔

رواں ہفتے انھوں نے 100 میٹر ریس میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

ان کے ہم وطن یوہان بلیک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

بولٹ نے 200 میٹر کا فاصلہ 19اعشاریہ تین دو سیکنڈ میں طے کیا۔ فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک ’’لیوونگ لیجنڈ‘‘ ہیں۔

’’میں نے وہ کیا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔۔۔ میں کہوں گا کہ میں عظیم ترین ہوں۔‘‘
XS
SM
MD
LG