رسائی کے لنکس

معروف کیمرہ ساز کمپنی 'اولمپس' اب کیمرے نہیں بنائے گی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوٹو گرافی میں استعمال ہونے والے کیمرے بنانے والی معروف جاپانی کمپنی 'اولمپس' نے مسلسل تیسرے سال ہونے والے مالی نقصانات کے سبب فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں کیمرے نہیں بنائے گی۔

جاپان انڈسٹریل پارٹنرز (جے آئی پی) نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے کیمرے بنانے والی کمپنی 'اولمپس' کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے شیئرز جے آئی پی کو منتقل کر دیے جائیں گے۔

'اولمپس' کو رواں سال مارچ میں مسلسل تیسرے سال مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسمارٹ فون آنے سے کیمرے بنانے والی کمپنیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اب صرف چند کمپنیاں ہی کیمرہ سازی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

'اولمپس' نے حالیہ برسوں میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے۔ لیکن منافع میں اضافے کے بجائے کیمروں کی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی کی طرف سے اولمپس پین، زوکو پرل ریکارڈر اور حال ہی میں اولمپس 'او ایم ڈی' سیریز میں شیشوں کے بغیر والے لینس متعارف کرائے گئے ہیں۔ لیکن کمپنی بند کرنے کے فیصؒے کے بعد 'زوکو' اور 'او ایم ڈی'، جے آئی پی کا حصہ بن جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG