رسائی کے لنکس

پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے وار سے ایک عورت سمیت چار افراد ہلاک


فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کیسٹینر پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کیسٹینر پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈکوارٹر میں آج جمعرت کے روز ایک شخص کی طرف سے چاقو کے حملے میں ایک عورت اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیرس کے پراسی کیوٹر، ریمی ہائٹز نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے اور انسداد دہشت گردی کے تفتیشی اہلکار صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے حملہ آور کے ممکنہ محرکات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کیسٹینر نے حملے کے بعد ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آور ایک 45 سالہ شخص تھا جو 2003 سے پولیس کے ایڈمن شعبے میں ملازم تھا۔ اس حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو استپال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے اس شخص کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ واردات کی اس جگہ کے قریب ہی فرانس کا مشہور نوٹر ڈیم کیتھیڈرل واقع ہے جسے حملے کے فوراً بعد بند کر دیا گیا۔

حملے کے بعد فرانس کے صدر امینوئل میکخواں نے وزیر داخلہ کے ہمراہ موقع واردات کا معائنہ کیا۔

فرانس کے سابق وزیر داخلہ جیرالڈ کولومب نے بھی ایک ٹویٹ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG