رسائی کے لنکس

سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع


جمعے کو صوبائی حکومت کے ایک اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے مطابق رینجرز کو سندھ میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے سمیت کئی اہم اختیارات حاصل رہیں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

توسیع کے تحت، رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے سمیت کئی اہم اختیارات حاصل رہیں گے۔رینجرز کو آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت یہ اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

توسیع کا فیصلہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں بھی سید قائم علی شاہ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی، جبکہ اس میں مزید اضافے کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ عید کے بعد اس معاملے کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق، توسیع پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG