رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی میں جھڑپیں84طالبان اور پانچ فوجی ہلاک


اورکزئی ایجنسی میں جھڑپیں84طالبان اور پانچ فوجی ہلاک
اورکزئی ایجنسی میں جھڑپیں84طالبان اور پانچ فوجی ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اورگذشتہ دو روز میں 84طالبان عسکریت پسند ہلاک اور پانچ فوجی مارے گئے۔

جمعے کوتازہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب بیسیوں طالبان عسکریت پسندوں نے کلایا کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اس پر کچھ دیر کے لیے قبضہ کرلیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کرکے دوبارہ اس کا کنٹرول سنبھال لیا ۔اس کارروائی میں 34عسکریت پسند اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل طارق خان نے پشاور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ اورکزئی ایجنسی میں فوج ،فرنٹیئرکور اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ازبک اور عرب عسکریت پسند موجود ہیں اور تازہ جھڑپوں میں 32غیر ملکی شدت پسندہلاک ہوئے ہیں۔

میجر جنرل طارق خان کا کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسزنے تین روز قبل آپریشن شروع کیا ہے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی کے بیشر علاقوں میں سکیورٹی فورسز موجود ہیں اور عسکریت پسندوں کے خلاف اس کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اورکزئی ایجنسی میں حالیہ دنوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی مدد سے بھی جنگجوؤں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG